موبائل اسکرولنگ چھوڑیں، کتاب پڑھیں اور کمائی کریں

image

سنگاپور نے شہریوں میں مطالعے کی عادت بڑھانے اور ڈوم اسکرولنگ کا رجحان کم کرنے کے لیے منفرد پروگرام شروع کردیا۔

پروگرام کے تحت روزانہ کم از کم 15 منٹ کتاب پڑھنے والے افراد کو 20 ورچوئل سکے دیے جائیں گے جبکہ 1000 سکوں کے عوض ایک سنگاپور ڈالر حاصل کیا جاسکے گا۔ یعنی ایک ڈالر کے لیے 50 مطالعہ سیشن مکمل کرنا ہوں گے۔

نیشنل لائبریری بورڈ کے مطابق پروگرام کا مقصد شہریوں میں توجہ مرکوز کرنے، تنقیدی سوچ اور تخیل کو فروغ دینا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ روزانہ صرف 15 منٹ کے چھوٹے ہدف سے مطالعے کی مستقل عادت پیدا کی جاسکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US