سال میں دو بار دن اور رات برابر کیوں ہوتے ہیں؟ 23 ستمبر اہم فلکیاتی دن

image

23 ستمبر کو اعتدال خریفی کا آغاز ہوگا جس کے بعد شمالی نصف کرے میں دن کا دورانیہ کم جبکہ راتیں طویل ہونا شروع ہوجائیں گی۔

اعتدال خریفی کے موقع پر سورج خط استوا کے عین اوپر ہوگا، جس کے باعث دنیا کے بیشتر حصوں میں دن اور رات کا دورانیہ تقریباً 12،12 گھنٹے ہوگا۔

اس موقع پر سورج تقریباً عین مشرق سے طلوع اور عین مغرب میں غروب ہوگا۔ اعتدال خریفی کے بعد شمالی نصف کرے میں موسم خزاں جبکہ جنوبی نصف کرے میں بہار کا آغاز ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق زمین کے جھکاؤ اور سورج کے گرد گردش کے باعث سال میں مختلف اوقات میں دن اور رات کے دورانیے میں فرق پیدا ہوتا ہے۔ مارچ میں اعتدال ربیعی، جون میں موسم گرما کا انقلاب اور دسمبر میں موسم سرما کا انقلاب رونما ہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US