دفتر بنا کتوں کا باڑہ! انتظامیہ کی بے حسی پر شہریوں کا کتا مار احتجاج

image

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع ناسک کے قصبے نپھاڑ میں آوارہ کتوں کے مسئلے پر انتظامیہ کی عدم التفات کے خلاف ایک منفرد احتجاج دیکھنے میں آیا۔

آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر برہم مظاہرین نگر پنچایت کے چیف آفیسر دھیرج بھامرے کے دفتر میں داخل ہوگئے، جہاں یوا سینا کے ضلعی سربراہ وکرم راندھوے نے بوری میں لائے گئے کتے نکال کر افسر کی میز پر چھوڑ دیے۔

اس کے ساتھ ہی مظاہرین نے چیف آفیسر کو احتجاجاً نوٹوں کی مالا پہنانے کی بھی کوشش کی۔

مظاہرین کا موقف تھا کہ علاقے میں آوارہ کتوں کی بھرمار کے باعث بچوں، بزرگوں، خواتین اور ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مگر اس کے باوجود انتظامیہ اس سنجیدہ مسئلے کے حل کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کر رہی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US