مچھروں کی شامت آگئی، فرانس کے قصبے میں پرواز پر پابندی عائد

image

فرانس کے ایک قصبے میں مچھروں کی بڑھتی تعداد سے پریشان ہوکر میئر نے ان کی پرواز پر پابندی عائد کردی جسے سوشل میڈیا پر دلچسپ انداز میں دیکھا جا رہا ہے۔

فرانس کے قصبے سینٹ جسٹ سینٹ ریمبرٹ کے میئر اولیور جولی نے یکم ستمبر کو حکم نامے پر دستخط کیے، جس کے تحت قصبے کی حدود میں دن اور رات کے اوقات میں ٹائیگر مچھروں کی پرواز پر پابندی عائد کی گئی۔

حکم نامے میں مچھروں کے کاٹنے سے ہونے والی خارش اور شہریوں کو درپیش پریشانی کا ذکر کیا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والے مچھروں کے لیے سزا کی شق بھی شامل ہے۔

میئر نے میڈیا کو بتایا کہ اب تک کسی مچھر کو گرفتار یا سزا نہیں دی جاسکی۔ تاہم حکم نامے کا اصل مقصد مچھروں کی افزائش روکنا اور ان سے پھیلنے والی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنا ہے۔

شہریوں کو پانی جمع نہ ہونے دینے اور گٹروں سمیت پانی کے ذخائر کو ڈھانپ کر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US