بھارت میں انوکھا طبی واقعہ، خاتون کے معدے سے قلم، چمچ اور موم بتی برآمد

image

جنوبی بھارت کے ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹروں نے خاتون کے معدے سے 14 قلم، 5 لکڑی کے چمچ اور ایک موم بتی سمیت 20 غیر معمولی اشیا نکال لیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع پلناڈو کے شہر نرسارا پیٹ میں پیش آیا جہاں خاتون کو سینے میں درد اور شدید بے آرامی کی شکایت پر اسپتال لایا گیا۔ طبی معائنے کے دوران معدے میں مختلف اشیا کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

ڈاکٹر پی رام چندرا ریڈی کی سربراہی میں سرجنز نے تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے لیپرواسکوپک آپریشن کے ذریعے تمام اشیا نکال لیں۔ ان میں موجود سب سے لمبا قلم تقریباً 25 سینٹی میٹر کا تھا۔

ڈاکٹر کے مطابق خاتون کی حالت مستحکم ہے اور وہ صحت یاب ہو رہی ہے۔ خاتون کے والد کا کہنا ہے کہ وہ تقریباً 10 برس سے ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا کر رہی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US