6 سالہ چینی بچی کا کمال، 4.27 سیکنڈ میں روبک کیوب حل کرکے عالمی ریکارڈ قائم

image

چین کی 6 سالہ بچی لیان نے روبک کیوب صرف 4.27 سیکنڈ میں حل کرکے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیان نے ورلڈ کیوب ایسوسی ایشن کے مقابلوں میں صرف 3 دن کے دوران خواتین کا عالمی ریکارڈ دو مرتبہ توڑا۔ پہلے انہوں نے 4.52 سیکنڈ کی اوسط سے ریکارڈ قائم کیا جسے بعد میں 4.27 سیکنڈ کی اوسط سے مزید بہتر کردیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US