’ٹرمینیٹر‘ حقیقی زندگی میں آگیا؟ انسان اور روبوٹ کی زبردست فائٹ

image

انٹرنیٹ پر انسان اور ہیومنائیڈ روبوٹ کے درمیان فائٹ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی جس میں انٹرنیٹ شخصیت فرینکی لاپینا نے 6 فٹ قد کے روبوٹ کا مقابلہ کیا۔

آر ای کے کے ایک ایونٹ میں ہونے والے مقابلے میں لاپینا نے روبوٹ پر متعدد مکے برسائے، جس کے بعد روبوٹ نے بھی مکے اور لاتیں ماریں۔ ایک زور دار لات سے لاپینا کئی فٹ دور جا گرے اور دوسری لات پر دیوار سے جا ٹکرائے، تاہم انہوں نے مقابلہ جاری رکھتے ہوئے روبوٹ کو شکست دے دی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے مقابلے کا موازنہ فلم ’ٹرمینیٹر‘ سے کرنا شروع کردیا۔ تاہم آر ای کے کے مطابق روبوٹ خودمختار نہیں تھا بلکہ اسے ایک انسان ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلا رہا تھا۔

کمپنی کے مطابق مزید روبوٹ فائٹ کی ویڈیوز بھی جلد جاری کی جائیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US