چین کے سائنسدانوں نے ایسا خصوصی سپر کولنگ پینٹ تیار کیا ہے جو بجلی یا کولنگ ایجنٹس کے بغیر عمارتوں کے اندر درجہ حرارت کم رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس پینٹ میں ریڈی ایٹیو کولنگ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو سورج کی حرارت کو منعکس کرکے عمارت کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ صوبہ ہینان کے ایک کارخانے میں اس کی 6 ماہ تک حقیقی ماحول میں آزمائش کی گئی۔
آزمائش کے دوران پینٹ نے اندرونی درجہ حرارت کم رکھنے میں مؤثر نتائج دیے، جس کے باعث وہاں پہلے استعمال ہونے والے واٹر اسپرنکلر سسٹم کی ضرورت بھی کم ہوگئی۔
یہ پینٹ چائنا کنسٹرکشن ایکو ڈویلپمنٹ کمپنی اور ہربن انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔ محققین کے مطابق اس کی اوسط عمر تقریباً 15 سال ہوسکتی ہے، جبکہ سالانہ 6 لاکھ ٹن پیداوار کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے