1960 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کی بنیاد پر 13 نومبر 2026 کو دنیا کے خاتمے سے متعلق پیشگوئی نے ایک بار پھر عالمی سطح پر بحث چھیڑ دی ہے۔
یونیورسٹی آف الینوائے کے تین محققین ہائنز فون فورسٹر، پیٹریشیا ایم مورا اور لارنس ڈبلیو امیوٹ نے اس وقت ریاضیاتی ماڈلز کی بنیاد پر بڑھتی ہوئی عالمی آبادی کے ممکنہ خطرات کا جائزہ لیا تھا۔
تحقیق میں انتہائی آبادی میں اضافے کی صورت میں 13 نومبر 2026 کے آس پاس ایک تباہ کن صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔
تاہم یہ پیشگوئی 1960 کی ایک پرانی تحقیق اور مخصوص مفروضوں پر مبنی ہے، اسے موجودہ سائنسی پیشگوئی نہیں سمجھا جاتا۔ اقوام متحدہ کے جدید تخمینوں کے مطابق عالمی آبادی 2080 کی دہائی کے وسط تک تقریباً 10.3 ارب تک پہنچنے کے بعد بتدریج کم ہونا شروع ہوسکتی ہے۔ یعنی 13 نومبر 2026 کو دنیا کے خاتمے کی کوئی موجودہ سائنسی پیشگوئی موجود نہیں۔