بھارت میں 1980 کی دہائی کے فیشن پر مبنی وائرل AI فوٹو ٹرینڈ نے 45 سال سے مفرور خاتون چور کو پولیس تک پہنچا دیا۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں خاتون نے 45 سال قبل نوجوانی میں ایک سنار کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا چوری کیا تھا جس کے بعد اس نے شناخت اور شہر تبدیل کرلیا تھا۔
حالیہ دنوں خاتون نے 80 کی دہائی کے انداز میں اپنی ایک AI ایڈیٹ شدہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو وائرل ہوکر اسی سنار تک پہنچ گئی۔ سنار نے تصویر دیکھتے ہی خاتون کو پہچان لیا اور پولیس کو اطلاع کردی۔
پولیس نے 45 سال پرانی فائل دوبارہ کھولی اور خاتون کو طلب کیا جہاں اس نے سنار کے سامنے چوری کا اعتراف کرلیا۔
خاتون نے معافی مانگتے ہوئے بتایا کہ وہ چوری کیا گیا سونا گزشتہ برسوں کے دوران خرچ کرچکی ہے اس لیے اسے واپس نہیں کرسکتی۔