شمالی نصف کرے میں خزاں کا آغاز، دن اور رات تقریباً برابر

image

شمالی نصف کرے میں موسم خزاں کا آغاز ہوگیا، 23 ستمبر کو اعتدالِ خریفی کے موقع پر دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوگیا۔

اعتدالِ خریفی ہر سال 21 سے 24 ستمبر کے درمیان ہوتا ہے، جب سورج خطِ استوا کے اوپر سے گزرتا ہے اور تقریباً عین مشرق سے طلوع اور مغرب میں غروب ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق زمین اپنے محور پر تقریباً 23.5 ڈگری جھکی ہوئی ہے اور یہی جھکاؤ موسموں کی تبدیلی کی بنیادی وجہ ہے۔ سال میں دو مرتبہ اعتدالِ ربیعی اور اعتدالِ خریفی کے موقع پر دن اور رات کی لمبائی تقریباً برابر ہوتی ہے۔

شمالی نصف کرے میں اب خزاں کا موسم شروع ہوگیا ہے، جبکہ جنوبی نصف کرے میں بہار کا آغاز ہوگا۔ سال کا مختصر ترین دن 21 دسمبر کو ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US