ترکی کے شہر کلکت میں لوبیا کی دنیا کی سب سے بڑی دیگ تیار کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔
کلکت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، گوموشخانے کی گورنرشپ اور کلکت میونسپلٹی کے اشتراک سے 22 اگست کو یہ دیگ تیار کی گئی جس کی گنجائش ایک ہزار 807 گیلن، یعنی تقریباً 15 ہزار ڈبوں کے برابر تھی۔
اس سے قبل سب سے بڑی دیگ کا ریکارڈ ایک ہزار 479.36 گیلن کا تھا۔ نئے ریکارڈ کی تیاری میں کسانوں، خانساماؤں، انجینئروں، فوڈ سیفٹی ماہرین، اسپانسرز اور رضاکاروں نے حصہ لیا۔
منتظمین کے مطابق یہ ریکارڈ علاقے کی زرعی میراث، مقامی پیداوار اور عوامی اتحاد کی عالمی سطح پر عکاسی کرتا ہے۔