جاپان کی 118 سال پرانی جیل لگژری ہوٹل میں تبدیل

image

جاپان میں ایک صدی سے زائد پرانی جیل کو جدید اور لگژری ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں کبھی قیدی رہتے تھے اب دنیا بھر سے آنے والے سیاح قیام کرتے ہیں۔

نارا جیل 1908 میں تعمیر ہوئی تھی اور 2017 میں اسے ثقافتی ورثہ قرار دیا گیا۔ سات سال کی تزئین و آرائش کے بعد جون 2026 میں اسے ہوشینو نارا پریزن ہوٹل کے نام سے دوبارہ کھول دیا گیا۔

جیل کی تاریخی عمارت، لکڑی کے دروازوں، ہالز اور یہاں تک کہ کمروں کے پرانے نمبرز کو بھی بڑی حد تک برقرار رکھا گیا ہے۔ سلاخوں والے کئی چھوٹے کمروں کو ملا کر پرتعیش رہائشی کمروں میں تبدیل کیا گیا ہے، جبکہ کمپلیکس میں ایک میوزیم بھی قائم کیا گیا ہے۔

25 ایکڑ پر پھیلی یہ عمارت ستارے نما ڈیزائن رکھتی ہے جس کے پانچ ونگز مرکزی کمانڈ پوسٹ کے گرد بنائے گئے ہیں۔ ہوٹل میں ایک رات کا کرایہ تقریباً 245 ڈالر سے شروع ہوتا ہے، جو سیزن کے حساب سے مختلف ہوسکتا ہے۔تاریخی ریکارڈ کے مطابق جیل میں کبھی 16 سے 26 قیدی رکھے جاتے تھے اور اس کی تعمیر میں خود قیدیوں نے بھی حصہ لیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US