نہ شوٹنگ، نہ ڈائیلاگ، پھر بھی اداکار! اے آئی کا نیا کمال

image

چین میں اے آئی کی بڑھتی مقبولیت کے ساتھ لوگ اپنے چہرے اور ڈیجیٹل شناخت کو اے آئی سے بننے والے ڈراموں، اشتہارات اور ویڈیو گیمز کے لیے لائسنس دے کر آمدنی حاصل کرنے لگے ہیں۔

شین ژین سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر صارفین اپنی شناخت کی تصدیق کے بعد ڈیجیٹل پروفائل بناتے ہیں جنہیں پروڈیوسرز اپنی ضرورت کے مطابق منتخب کرسکتے ہیں۔ بعض افراد کو فی قسط 99 سے 500 چینی یوآن تک معاوضہ مل رہا ہے۔

تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ چہرے کا ڈیجیٹل ڈیٹا لائسنس کرنے کے بعد اس کے مستقبل کے استعمال پر مکمل اختیار برقرار رکھنا مشکل ہوسکتا ہے اس لیے معاہدے کی شرائط اور استعمال کی حدود واضح ہونا ضروری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US