جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں واقع 'ٹاکاؤسن ہائی وے انٹرچینج' اپنے منفرد اور پیچیدہ ڈیزائن کی وجہ سے دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
اکثر افراد اس کی تصویر کو جعلی سمجھتے ہیں، تاہم یہ ذہن کو دنگ کر دینے والا انٹرچینج مکمل طور پر حقیقی ہے۔
کین-او (Ken-Õ) ایکسپریس وے کے حصے کے طور پر بنایا گیا یہ چکر دار انٹرچینج کسی سڑک کے بجائے آرٹ ورک کا منظر پیش کرتا ہے، جس کا غیر معمولی ڈیزائن ماہر ڈرائیوروں کے لیے بھی ایک بڑا امتحان ثابت ہوسکتا ہے۔
اس انٹرچینج کو 2012 میں عوام کے لیے کھولا گیا تھا، جس میں 12 مختلف راستے اور 6 ٹنل اینٹرنس موجود ہیں۔
اسے ایک پہاڑی علاقے میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس پیچیدہ چکر دار ڈیزائن کا انتخاب اس لیے کیا گیا تاکہ قدرتی پہاڑیوں کو کاٹ کر ہموار نہ کرنا پڑے اور مختلف راستوں کو باہم جوڑا جاسکے۔