78 سالہ خاتون نے فورٹ نائٹ کی معمر ترین اسٹریمر کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

image

اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی 78 سالہ خاتون کیتھ بووی نے ’فورٹ نائٹ‘ گیم کی معمر ترین اسٹریمر کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیتھ بووی گزشتہ 9 سال سے گیمنگ پلیٹ فارم پر grumpygran48 کے نام سے لائیو اسٹریمنگ کر رہی ہیں۔

کیتھ بووی نے بتایا کہ انہیں گیمنگ کا شوق 2017 میں اپنے پوتے کو فورٹ نائٹ کھیلتے دیکھ کر ہوا، جس کے بعد وہ خود بھی اس گیم کی شوقین ہوگئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ 9 سال سے مسلسل فورٹ نائٹ کھیل رہی ہیں اور دیگر گیمز بھی آزمائیں، تاہم انہیں فورٹ نائٹ کے علاوہ کسی اور گیم میں وہ مزہ نہیں آیا۔

78 سالہ اسٹریمر کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ خود کو ’گیمر‘ کے بجائے ’فورٹ نائٹر‘ کہنا پسند کرتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US