ہنگو جیل میں قیدی نے قرآن پاک حفظ کرلیا، دستار بندی کی تقریب بھی ہوئی

image

ہنگو ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مقدمے میں قید 30 سالہ حسیب اللہ نے قرآن پاک مکمل حفظ کرلیا۔ قرآن یاد کرنے کے بعد انہیں جیل میں ہی ایک سادہ مگر پُروقار تقریب کے دوران حافظِ قرآن کی دستار پہنائی گئی۔

دستار بندی کی اس تقریب میں جیل سپرنٹنڈنٹ طاہر جمال کے علاوہ مولانا تحسین اللہ اور مولانا ضیاء الرحمٰن بھی موجود تھے۔ قیدی حسیب اللہ کے لیے یہ لمحہ جیل کی زندگی میں ایک اہم تبدیلی کی علامت بن گیا۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق قیدیوں کی اصلاح کے لیے ہر ہفتے علما کرام دینی تعلیم اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ ان نشستوں کا مقصد قیدیوں میں جرم سے دوری، احساسِ ذمہ داری اور بہتر طرزِ زندگی کی طرف رجحان پیدا کرنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US