خاتون کے دماغ میں کیڑوں کے انڈے، حیران کن طبی کیس سامنے آگیا

image

فلپائن میں ایک خاتون کو اچانک مرگی کے دورے پڑنے لگے تو طبی معائنے کے دوران اس کے دماغ میں طفیلی کیڑوں کے انڈے موجود ہونے کا انکشاف ہوا۔

نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع تحقیقی مقالے کے مطابق ابتدائی ٹیسٹوں میں کوئی خاص خرابی سامنے نہیں آئی تاہم دماغ کے ایم آر آئی اسکین میں غیر معمولی چیز دکھائی دی، جسے ابتدا میں رسولی یا طفیلی کیڑوں سے جوڑا گیا۔

خاتون کو دورے کے دوران جسم پر قابو نہیں رہتا تھا جبکہ اس کے دائیں بازو اور ٹانگ میں کپکپاہٹ ہوتی تھی، تاہم اسے سر درد، کمزوری، بے ہوشی یا بینائی دھندلانے جیسی علامات کا سامنا نہیں تھا۔

ڈاکٹروں نے مزید جانچ کے لیے خاتون کے فضلے کے نمونے کا تجزیہ کیا جس میں درجنوں طفیلی کیڑوں کے انڈے ملے۔ ماہرین کے مطابق ایسے کیڑے عموماً مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا میں پائے جاتے ہیں اور شاذونادر ہی دماغ تک پہنچتے ہیں۔

خاتون کو ادویات کے ذریعے علاج فراہم کیا گیا۔ تین ماہ بعد اس کے مرگی کے دورے رک گئے، جبکہ بعد کے ایم آر آئی اسکین میں بھی دماغ میں موجود غیر معمولی اثرات ختم ہونے کی تصدیق ہوگئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US