3 ہزار افراد، 500 گرِلیں اور ایک عالمی ریکارڈ، جنوبی افریقا میں انوکھا مقابلہ

image

جنوبی افریقا میں قومی تعطیل کے موقع پر ہزاروں افراد نے بیک وقت باربی کیو کرکے دنیا کے سب سے بڑے اجتماعی باربی کیو کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔

دارالحکومت پریٹوریا کے ایک اسپورٹس اسٹیڈیم میں تقریباً 500 گرِل اسٹیشنز قائم کیے گئے جہاں شرکاء نے ساسیجز، برگرز اور دیگر کھانے گرِل کیے۔ منتظمین کے مطابق تقریب میں تقریباً 3 ہزار افراد کی شرکت متوقع تھی۔

عالمی ریکارڈ کے لیے شرکاء کو جاپان کے شہر ایشگاکی میں 2023 میں قائم 2,220 افراد کے ریکارڈ کو توڑنا تھا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی عہدیدار پالینا ساپنسکا کے مطابق ریکارڈ میں شمار ہونے کے لیے تمام شرکاء کو کم از کم 5 منٹ تک بیک وقت باربی کیو کرنا ضروری تھا۔

تاہم جنوبی افریقا واقعی یہ ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوا یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US