اسکاٹ لینڈ کے ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش

image

اسکاٹ لینڈ کے دور دراز جزیرے نارتھ رونالڈسے پر 34 سال بعد پہلی بار کسی ماں نے بچے کو جنم دے دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ڈنکن نامی بچہ 15 ستمبر 2026 کو نارتھ رونالڈسے پر پیدا ہوا، جو اورکنی کا شمالی جزیرہ ہے اور تقریباً تین میل لمبا اور دو میل چوڑا ہے۔

بچے کی والدہ ٹریل فورڈ اور ان کے منگیتر جارج سواریز نے ابتدا میں کوسٹا ریکا میں بچے کی پیدائش کا منصوبہ بنایا تھا تاہم جزیرے پر پہنچنے کے بعد ان کا فیصلہ بدل گیا۔

ٹریل فورڈ کے مطابق انہیں فوراً احساس ہوا کہ جزیرے پر اپنے آبائی گھر میں بچے کو جنم دینا ان کے لیے ایک خاص اور یادگار تجربہ ہوگا۔ ان کے خاندان نے 1727 میں یہ جزیرہ خریدا تھا۔

اسکاٹش حکومت کے 2024 کے اعداد و شمار کے مطابق جزیرے کی آبادی 72 افراد تھی، جو اب کم ہوکر 51 رہ گئی ہے۔ جزیرے پر نہ کوئی ڈاکٹر ہے اور نہ اسپتال، جبکہ صرف ایک مقامی نرس موجود ہے، جسے ٹریل فورڈ کے مطابق طویل عرصے سے یہاں بچے کی پیدائش نہ ہونے کی ایک ممکنہ وجہ سمجھا جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US