دنیا بھر میں بچوں اور نوجوانوں میں موٹاپے کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے اور پہلی بار اسکول جانے والے موٹے بچوں کی تعداد کم وزن بچوں سے زیادہ ہوگئی ہے۔
یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں 5 سے 19 سال کی عمر کے ہر 5 میں سے ایک بچہ یا نوجوان زائد وزن یا موٹاپے کا شکار تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر صحت بخش غذاؤں، الٹرا پروسیسڈ فوڈز اور میٹھے مشروبات کے بڑھتے استعمال سے بچوں میں موٹاپے کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے۔
ورلڈ اوبیسٹی فیڈریشن کے مطابق 2010 کے بعد سے دنیا کے 180 سے زائد ممالک میں بچوں کے زائد وزن اور موٹاپے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں بھی یہ رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور 2040 تک موٹاپے کا شکار بچوں کی اکثریت انہی ممالک میں رہنے کا امکان ہے۔