بھارتی ریاست تامل ناڈو میں سرکاری اسپتالوں میں پیدا ہونے والے نومولود بچوں میں مفت سونے کی انگوٹھیاں تقسیم کرنے کا آغاز کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ سی جوزف وجے کی جانب سے اعلان کردہ ’تھائی ممن گولڈ رنگ اسکیم‘ کے تحت سرکاری اسپتالوں میں پیدا ہونے والے بچے ایک گرام وزنی سونے کی انگوٹھی حاصل کرنے کے اہل ہیں۔
تامل ناڈو حکومت کے مطابق اسکیم کا مقصد سرکاری اسپتالوں میں زچگی کی شرح بڑھانے کے ساتھ طبی اداروں پر عوامی اعتماد مزید مضبوط کرنا ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے اسکیم پر تنقید کی ہے۔ بی جے پی رہنما تمیلیسائی سوندار راجن کا کہنا ہے کہ نومولود کو سونے کی انگوٹھی دینا بظاہر خوش آئند ہے، تاہم خاندانوں کو روزمرہ کی بنیادی غذائی ضروریات تک قابلِ اعتماد رسائی زیادہ ضروری ہے۔