چٹنی نہ ملنے پر گاہک بپھر گئے، پکوڑے کا اسٹال اکھاڑا بن گیا، لاتوں، مُکوں کی بارش

image

بھارتی ریاست اتر پردیش میں پکوڑوں کی دکان پر چٹنی کے تنازع نے ایسا رخ اختیار کیا کہ دو گروپوں میں شدید لڑائی ہوگئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک گروپ نے سبز چٹنی کے بجائے میٹھی املی کی چٹنی ملنے پر اعتراض کیا۔ بحث بڑھتے ہی دکان دار اور گاہکوں کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوگئی اور بعد میں دونوں گروپ ایک دوسرے پر لاتوں، گھونسوں، بیلٹ اور پتھروں سے حملہ کرتے نظر آئے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں چار افراد زخمی ہوئے، جبکہ وائرل ویڈیو کی بنیاد پر واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US