امریکی ریاست کیلیفورنیا کی خاتون ایتھینا لیونگ اور ان کے دوست سیوی سوئفٹ نے 11,695 لیگو ٹکڑوں سے ورلڈ میپ بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
دونوں نے یہ نقشہ صرف 4 گھنٹے، 59 منٹ اور 51 سیکنڈ میں مکمل کیا جبکہ مقررہ ہدف 5 گھنٹے 30 منٹ تھا۔ اس ریکارڈ کے لیے دونوں نے ایک ماہ تک تیاری اور مشق کی تھی۔
ایتھینا کے مطابق بچپن سے لیگو ان کے لیے تخیل کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ رہا ہے جبکہ دونوں دوستوں کی لیگو سے مشترکہ دلچسپی نے انہیں یہ منفرد چیلنج مکمل کرنے کے لیے اکٹھا کیا۔