جاپان میں ایک شخص نے اپنی مقتولہ بیوی کے قتل کا معمہ حل ہونے کی امید میں 26 سال تک وہی گھر کرائے پر لے کر خالی رکھا جہاں اسے قتل کیا گیا تھا۔
شوہر نے اس دوران گھر کی صفائی تک نہیں کروائی اور جائے وقوعہ پر موجود خون کے دھبوں سمیت بیشتر اشیا کو جوں کا توں رہنے دیا۔ اس عرصے میں وہ تقریباً 22 ملین ین (1 لاکھ 45 ہزار ڈالر) کرایہ ادا کرتا رہا۔
26 سال بعد پولیس نے کیس دوبارہ کھولا تو مقتولہ کے شوہر کی سابق ہم جماعت 69 سالہ کومیکو یاسوفوکو خود پولیس کے سامنے پیش ہوگئیں۔ ڈی این اے ٹیسٹ میں جائے وقوعہ سے ملنے والے خون کے نمونے ان سے میچ ہونے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ دو دہائیوں سے اس واقعے کے بارے میں پریشان تھیں اور اب مقتولہ سے معافی مانگنا چاہتی ہیں۔