زمین کی گردش تیز، دن چند ملی سیکنڈ چھوٹا ہونے لگا

image

کیا زمین پر دن اور رات واقعی ہمیشہ پورے 24 گھنٹے کے ہوتے ہیں؟ نئی سائنسی تحقیق کے مطابق زمین کی گردش کی رفتار میں معمولی تبدیلیاں رونما ہوتی رہتی ہیں جس کے باعث بعض دن 24 گھنٹے سے چند ملی سیکنڈ کم ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق زمین کی گردش میں یہ تبدیلی کئی عوامل سے متاثر ہوسکتی ہے جن میں زمین کے اندرونی حصوں کی حرکت، برف پگھلنے سے کمیت کی تقسیم میں تبدیلی اور ال نینو و لا نینا جیسے عالمی ماحولیاتی مظاہر شامل ہیں۔

تحقیق میں زمین کے اندرونی مرکزے اور مینٹل کے درمیان کششِ ثقل کے باہمی اثر کو بھی زمین کی گردش میں معمولی تبدیلی کی ایک ممکنہ وجہ قرار دیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کی گردش میں تیزی کا موجودہ رجحان برقرار رہا تو مستقبل میں وقت کے عالمی نظام کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے لیپ سیکنڈ کم کرنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے جس کا امکان 2029 میں ظاہر کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US