کتوں نے پول میں دھوم مچا دی، 296 ڈوڈلز نے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

image

امریکی ریاست نیواڈا میں 296 پوڈل مکس کتوں نے پول پارٹی میں شرکت کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

لاس ویگاس کے کائواوبنگا کینین ویگاس واٹر پارک میں ہونے والی ’ڈوڈل پالوزا 2026‘ میں کتوں نے ویو پول، اسپلش پیڈ اور دیگر کم گہرے پانی والے حصوں میں خوب انجوائے کیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے نے تقریب میں شرکت کرکے تصدیق کی کہ یہ کتوں کی پول پارٹی میں سب سے زیادہ شرکت کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل 277 کتوں کی شرکت کا ریکارڈ قائم تھا۔

تقریب نیشنل ڈاگ ویک کے موقع پر منعقد ہوئی جبکہ اس سے حاصل ہونے والی رقم ڈوڈل ریسکیو یو ایس اے کے لیے جمع کی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US