آرڈر کے منتظر ڈیلیوری رائیڈر کی قرآن پڑھنے کی ویڈیو وائرل

image

دبئی کی ایک سڑک پر رات گئے آرڈر کا انتظار کرنے والے فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کی ایک خوبصورت عادت نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔ فارغ وقت میں قرآنِ پاک کی تلاوت کرتے نائجیرین رائیڈر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تو اسے خوب سراہا گیا۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ رائیڈر حافظِ قرآن ہیں اور اپنی موٹر سائیکل کے مخصوص ڈبے میں قرآنِ مجید کا نسخہ ساتھ رکھتے ہیں۔ کام کے دوران جب بھی انہیں اگلے آرڈر سے پہلے کچھ وقت ملتا ہے وہ اسے تلاوت میں گزارتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو رات تقریباً 2 بجے ریکارڈ کی گئی تھی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتے ہوئے یہ دبئی کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ٹریفک کے حکام کی نظر سے بھی گزری۔

رائیڈر سے اس حوالے سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ وہ قرآنِ پاک حفظ کرچکے ہیں اور اپنے حفظ کو مضبوط رکھنے کے لیے روزانہ تقریباً 10 پارے پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان کی اسی لگن اور قرآن سے وابستگی کو سراہتے ہوئے انہیں 50 ہزار درہم کا انعام دیا گیا۔ ایک عام سی رات میں خاموشی سے تلاوت کرتے رائیڈر کی ویڈیو یوں ان کے لیے ایک یادگار لمحہ بن گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US