طوفان کے بعد سڑکوں پر شارک! نیو جرسی میں حیران کن منظر

image

امریکی ریاست نیو جرسی کے ساحلی علاقے سرف سٹی میں سمندری طوفان کے بعد سڑکیں زیرِ آب آئیں تو شہری اس وقت حیران رہ گئے جب پانی میں ایک شارک تیرتی دکھائی دی۔

مقامی شہری ڈریو پروکاسینو نے اس انوکھے منظر کی ویڈیو بنائی، جس میں پانی سے بھری سڑک پر شارک کا پر صاف طور پر نظر آتا ہے۔ شہری کے مطابق شارک تیرتے ہوئے ایک گھر کے گیراج میں داخل ہوئی اور بعد ازاں وہاں سے بارنیگیٹ بے کی سمت چلی گئی۔

وائلڈ لائف ماہرین کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والی شارک اسموتھ ڈاگ فِش تھی، جو طوفان کے باعث تیز لہروں اور پانی کے بہاؤ کے ساتھ ساحلی علاقے سے نکل کر رہائشی سڑکوں تک پہنچ گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US