سیلاب میں جیٹ سکی کے کرتب، شہری کے ایڈونچر نے پولیس اسٹیشن پہنچا دیا

image

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں سیلاب سے بھری سڑک پر جیٹ سکی چلانے والے شہری کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

واقعہ نیو فیچابوری روڈ پر پیش آیا، جہاں شدید بارشوں کے بعد سڑکیں سیلابی پانی میں ڈوبی ہوئی تھیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شہری کو پانی میں تیز رفتاری سے جیٹ سکی چلاتے اور خطرناک موڑ کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔

جیٹ سکی سے اٹھنے والی لہریں قریبی گھروں تک پہنچیں، جس کے باعث بعض رہائشیوں کی املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

گرفتاری کے بعد شہری نے پولیس کو بتایا کہ اسے ٹریفک قوانین کا علم نہیں تھا اور ایک غیر ملکی دوست نے اسے ویڈیو بنانے کی ترغیب دی تھی۔ اس کا دعویٰ تھا کہ وہ سیلاب سے پریشان لوگوں کا حوصلہ بڑھانا چاہتا تھا تاہم اس کی یہ کوشش اسے پولیس اسٹیشن پہنچا گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US