اسپیس ایکس کی پرواز کے دوران آسمان میں پراسرار شے کیا تھی؟ ماہرین نے حقیقت بتادی

image

اسپیس ایکس کی اسٹار شپ ٹیسٹ فلائٹ کے دوران راکٹ کے پیچھے ایک پراسرار چمکتی ہوئی شے نظر آنے پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

ٹیسٹ فلائٹ کے تقریباً 7 منٹ 55 سیکنڈ بعد سیاہ خلا میں ہلکے نیلے رنگ کی خمیدہ لکیر اور روشن سفید نوک دکھائی دی جس کی تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

کچھ صارفین نے اسے خلائی مخلوق کے جہاز سے تشبیہ دی، تاہم خلائی ماہرین کے مطابق یہ غالباً راکٹ سے خارج ہونے والی بقایا گیس تھی جو خلا میں پھیلنے کے دوران سورج کی روشنی منعکس ہونے سے غیر معمولی شکل میں دکھائی دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US