بھوکا ریچھ بازار میں گھس گیا، پیسٹریاں کھائیں اور چلتا بنا، ویڈیو وائرل

image

امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک بھوکے ریچھ نے کسانوں کی ہفتہ وار مارکیٹ میں گھس کر تازہ پکی ہوئی پیسٹریاں خوب مزے سے کھائیں اور پھر درخت پر چڑھ گیا۔

ریچھ نے خود ہی ایک بوتھ سے پکی ہوئی اشیا اٹھائیں، جس کی ویڈیو وہاں موجود لوگوں نے بنا لی۔ پولیس اور محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں نے اسے علاقے سے ہٹانے کی کوشش کی، تاہم ریچھ درخت پر چڑھ گیا اور کچھ دیر بعد خود ہی وہاں سے چلا گیا۔

حکام کے مطابق خشک سالی کے باعث قدرتی خوراک میں کمی سے ریچھوں اور انسانوں کے درمیان مڈبھیڑ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ موسم سرما سے قبل ریچھ خوراک کی تلاش میں زیادہ سرگرم ہوتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US