میکسیکو نیشنل گارڈ میں ننھا ’کمانڈو‘ شامل، قد صرف 21 سینٹی میٹر

image

میکسیکو کی نیشنل گارڈ نے 13 ماہ کے چیہواہوا کتے کمانڈو کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا جو فورس کا سب سے چھوٹا اور چار ٹانگوں والا اہلکار ہے۔

صرف 21 سینٹی میٹر قد اور 7 کلو وزن رکھنے والے کمانڈو کو سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کے ساتھ عوام اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان دوستانہ رابطے کے لیے تربیت دی جارہی ہے۔

کمانڈو کو خصوصی ٹیکٹیکل جیکٹ، حفاظتی چشمے اور سر پر ننھا کیمرا بھی پہنایا جاتا ہے جبکہ تربیت کے دوران وہ سیڑھیاں چڑھنے اور مختلف رکاوٹیں عبور کرنے کی مشق بھی کر رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US