مدینہ منورہ کی وہ مساجد اور مقامات جہاں نبی اکرمؐ نے نماز ادا کی، تاریخی نقشہ جاری

image

سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے ان تاریخی مقامات کا خصوصی نقشہ جاری کیا گیا ہے جہاں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے مختلف اوقات میں نماز ادا فرمائی تھی۔

یہ نقشہ کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن فار ریسرچ اینڈ آرکائیوز کی جانب سے تیار کیا گیا ہے، جس میں مسجد نبوی ﷺ کے اطراف اور مدینہ منورہ کے مختلف حصوں میں موجود اہم مساجد اور تاریخی مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

نقشے میں مسجد الفتح، مسجد بنی حارثہ، مسجد بنی سلمہ المعروف مسجد قبلتین، مسجد بنی حرام، مسجد بنی زریق، مسجد و مصلیٰ الغمامہ، مسجد السقیا اور مسجد بنی خدرۃ سمیت متعدد مقامات شامل ہیں۔

اس نقشے کے ذریعے ان مقامات کی جغرافیائی ترتیب اور مدینہ منورہ کی تاریخی حدود میں ان کا محل وقوع سمجھنے میں مدد ملے گی۔ یہ بالخصوص سیرتِ نبوی ﷺ اور مدینہ منورہ کی تاریخ میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے اہم معلومات فراہم کرتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نقشہ ضیوف الرحمٰن کی خدمت سے متعلق اقدامات کے تحت جاری کیا گیا ہے جو سعودی وژن 2030 کے پروگرام کا حصہ ہیں۔ اس اقدام کا مقصد زائرین کو مدینہ منورہ کے تاریخی اور مذہبی مقامات کے بارے میں مستند معلومات فراہم کرنا اور انہیں شہر کی اسلامی تاریخ سے مزید آگاہ کرنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US