خوشیاں پھیکی پڑیں نہ ہمت ٹوٹِی: سڈنی میں شدید طوفان کے دوران شادی کا دلچسپ منظر

image

سڈنی میں ایک شادی کی خوشگوار تقریب اس وقت اچانک افراتفری کا شکار ہوگئی جب اچانک شدید بارش اور بڑے بڑے ژالے پڑنا شروع ہوگئے۔ ابھی رسومات کا سلسلہ جاری ہی تھا کہ تیز بارش کا پانی شادی ہال کا رخ کرنے لگا، جس پر وہاں موجود مہمانوں نے کمال کی حاضر دماغی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

مہمانوں نے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنے کے بجائے فوراً کرسیاں اٹھائیں اور ہال کے دروازوں پر کھڑے ہو کر بارش کا پانی اندر داخل ہونے سے روکنے کی انوکھی کوشش شروع کردی۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس دلچسپ اور غیر معمولی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے مہمان اپنی خوبصورت پوشاکوں کی پروا کیے بغیر کرسیوں سے پانی کی پیش قدمی روکنے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق اس اچانک طوفان اور ژالہ باری نے جہاں گاڑیوں اور گھروں کی کھڑکیوں کو شدید نقصان پہنچایا، وہیں اس شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لیے یہ دن ایک ناقابلِ فراموش اور یادگار تجربہ بن گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US