سی سی ڈی راولپنڈی کی کارروائی, 12 سالہ میمونہ کے قتل کا ملزم خالو مردان سے گرفتار

image

راولپنڈی پولیس نے 12 سالہ میمونہ کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم اور مقتولہ کے خالو کو مردان سے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی سی سی ڈی راولپنڈی نے کی۔ ملزم کو مردان سے حراست میں لے کر تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کے علاقے خیابان سر سید، ڈھوک نجو سے تعلق رکھنے والی بارہ سالہ میمونہ کی لاش گزشتہ روز اس کے خالو کے گھر سے برآمد ہوئی تھی۔ واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US