گلشنِ اقبال بلاک 14 سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 81 کلو چرس برآمد

image

ایسٹ زون کے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلشنِ اقبال بلاک 14 کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات سپلائرز گروہ کے اہم کارندے انعام الرحمن ولد عبد الصمد کو گرفتار کرلیا۔

کی گئی کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے اور تین گاڑیوں سے 81 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی، جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے منشیات کی نقل و حمل میں استعمال ہونے والی تینوں گاڑیاں بھی اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزم خیبر پختونخوا سے کراچی منشیات سپلائی کرنے والے بین الصوبائی نیٹ ورک کا حصہ ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ نیوٹاؤن میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ اس کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی چھان بین اور دیگر فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US