سی ای او کا منفرد انداز، ملازمین کے ساتھ لنچ کرنے کی وجہ کیا ہے؟

image

امریکی کمپنی کے سی ای او ہاورڈ ہاچ ہاؤسر نے ملازمین کے ساتھ بریک روم میں بیٹھ کر لنچ کرنے کی دلچسپ وجہ بتا دی۔

فارچیون کو انٹرویو میں ہاورڈ ہاچ ہاؤسر نے بتایا کہ انہیں یہ عادت 1990 کی دہائی کے آخر میں بیئر اسٹرنز میں کام کے دوران پڑی جہاں کمپنی کے بانی ایس گرینبرگ شیشے کے بند کمرے کے بجائے ملازمین کے ساتھ عام میز پر بیٹھتے تھے۔

ہاورڈ کے مطابق اعلیٰ انتظامیہ تک پہنچنے والی معلومات اکثر فلٹر ہو جاتی ہیں جبکہ لنچ کے دوران ملازمین سے غیر رسمی گفتگو کمپنی کی اصل صورتحال اور ان کی حقیقی رائے جاننے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دفتر واپسی کی پالیسی بنانے سے پہلے بھی ملازمین سے لنچ پر بات کی۔ ملازمین نے بچوں کے اسکول اور خاندانی معاملات سے متعلق خدشات ظاہر کیے جنہیں مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی میں لچک شامل کی گئی۔ ہاورڈ نے ملازمین سے کہا کہ وہ بالغ ہیں اور اپنی عقل استعمال کریں۔

ملازمین کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے کی روایت صرف ہاورڈ تک محدود نہیں ایپل کے سابق سی ای او ٹِم کک، ڈولنگو کے شریک بانی لوئس وان آہن اور فرسٹ واچ کے سی ای او کرس ٹوماسو بھی اس روایت پر عمل کرتے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US