بھارت میں بیوی سے ممکنہ جھگڑے سے بچنے کی کوشش کے دوران 31 سالہ شخص 21ویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست اترپردیش شہر گریٹر نوئیڈا میں پیش آیا، جہاں ہرشت لاوانیا نامی شخص کی موت واقع ہوئی۔
پولیس کے مطابق ہرشت لاوانیا کی شادی 2024 میں ہوئی تھی، تاہم گھریلو تنازعات کے باعث میاں بیوی گزشتہ چھ ماہ سے الگ رہ رہے تھے۔ ہرشت ایک کرائے کے فلیٹ میں اکیلا مقیم تھا۔
رپورٹس کے مطابق واقعے کے روز اس کی بیوی بات چیت کے لیے فلیٹ پر پہنچی اور دروازہ کھٹکھٹایا، تاہم ہرشت نے دروازہ کھولنے سے انکار کردیا۔ بعدازاں اس کی بیوی نے سکیورٹی گارڈز کو بلا کر دروازہ کھلوانے کی کوشش کی۔
اسی دوران ہرشت لاوانیا 21ویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس واقعے کے حالات کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔