امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے اور امریکی زمینی فوج تعینات کرنے کا امکان مسترد کردیا ہے۔
نیوز میکس کو انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے معاملے پر روس اور چین سے بھی بات چیت کر رہا ہے۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے ایران پر حملوں کے نئے منصوبے تیار کیے ہیں، جن میں ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے دنیا کے بڑے غیر جوہری بم ’مدر آف آل بمز‘ (MOAB) کے ممکنہ استعمال پر بھی غور کیا گیا ہے۔ تاہم، اس کے ممکنہ فوجی اثرات اور جنگ کا رخ بدلنے کی صلاحیت کے بارے میں شکوک و شبہات موجود ہیں۔