جنگ بندی کے باوجود غزہ پر حملے جاری، 24 گھنٹوں میں 4 فلسطینی شہید

image

غزہ پٹی میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 فلسطینی شہید اور 9 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارتِ صحت نے بتایا کہ جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 1,505 فلسطینی شہید اور 5,332 زخمی ہوچکے ہیں، جبکہ غزہ میں مجموعی فلسطینی شہادتوں کی تعداد 74,396 تک پہنچ گئی ہے۔ خان یونس میں بھی اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہوئے۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ نے غزہ میں امدادی کارکنوں کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ کے روز اسرائیلی فائرنگ سے امدادی تنصیبات متاثر ہوئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US