غیر ملکی شہریوں کو لوٹنے والا نیٹ ورک بے نقاب، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

image

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) راولپنڈی سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی شہریوں کو دھوکا دہی کے ذریعے لوٹنے والے سائبر فراڈ نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا، کارروائی کے دوران خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان کو ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ملزمان مبینہ طور پر بینک نمائندگان اور غیر ملکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بن کر شہریوں کو ڈراتے اور خوفزدہ کرتے تھے، بعد ازاں دھوکہ دہی کے ذریعے ان سے رقوم بٹورتے تھے۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں، جبکہ نیٹ ورک میں ملوث دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

این سی سی آئی اے نے ملزمان کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) اور تعزیرات پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورکس کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US