شادی میں شرکت کے لیے لاہور سے راولپنڈی آنے والی 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

image

راولپنڈی صادق آباد پولیس نے شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے لاہور سے راولپنڈی آنے والی 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ نے الزام عائد کیا کہ گرفتار ملزم نے اس کی 8 سالہ بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر صادق آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش میرٹ پر مکمل کرکے ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزم کا چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ایس پی راول بیدار بخت گوندل نے کہا کہ بچوں سے زیادتی، ہراسانی اور تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US