کوئٹہ میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے سونا خان چوک کے قریب ایمبولینس کے خفیہ خانوں سے 60 کلوگرام چرس برآمد کرکے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ منشیات مستونگ سے کوئٹہ اسمگل کی جا رہی تھی، جسے اسمگلنگ کے لیے ایمبولینس کو استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شکارپور میں بھی ایک ایمبولینس کے خفیہ خانوں سے منشیات برآمد کی جاچکی ہیں۔
اے این ایف نے مؤثر حکمت عملی اور نگرانی کے ذریعے اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے گرفتار ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔