بھارت: الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج سے قبل 'کاکروچ جنتا پارٹی' کے بانی ابھیجیت دیپکے گرفتار

image

نئی دہلی میں بھارتی پولیس نے نوجوانوں کی جماعت 'کاکروچ جنتا پارٹی' (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دیپکے کو ایک طے شدہ احتجاج سے قبل حراست میں لے لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ابھیجیت دیپکے کی یہ گرفتاری بھارت کے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے کے لیے نکالی جانے والی ریلی سے قبل عمل میں آئی۔

ووٹر لسٹوں کی حالیہ نظر ثانی میں 13 کروڑ سے زائد افراد کے نام خارج کیے جانے کے بعد اپوزیشن اور طلبا تنظیموں کی جانب سے حکمران جماعت کو فائدہ پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے رواں ماہ تقریباً روزانہ کی بنیاد پر مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

ابھیجیت دیپکے نے یہ احتجاج اپنی پارٹی کے ان دو رہنماؤں کی حمایت میں بلایا تھا جنہیں رواں ہفتے پابندی کے باوجود مظاہرہ کرنے پر 5 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔

سی جے پی اور بائیں بازو کی طلباء تنظیموں نے حامیوں کو نئی دہلی کے علاقے کناٹ پلیس کے سینٹرل پارک میں جمع ہونے کی اپیل کی تھی۔

انسٹاگرام پر لائیو نشر ہونے والی ویڈیو کے مطابق پولیس اہلکاروں نے گھر سے نکلتے ہی ابھیجیت دیپکے کو حراست میں لے کر گاڑی میں بٹھا لیا، جبکہ اس سے قبل پولیس نے انہیں احتجاج سے باز رہنے کی وارننگ بھی دی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US