ٹرمپ کا سعودی عرب کو مشورہ، حوثیوں کے خلاف اسرائیلی مدد قبول کرلیں

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو یمن کے حوثیوں کے خلاف اسرائیل کی مدد کی پیشکش قبول کرنے کا مشورہ دے دیا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل سعودی عرب کے لیے بہت مددگار ثابت ہوا ہے اور ریاض کو اس کی پیشکش قبول کرلینی چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی ثالثی کے ذریعے سعودی عرب کو حوثیوں کے خلاف معاونت کی پیشکش کی تھی۔ تاہم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ممکنہ عوامی ردعمل کے خدشے کے باعث اس اقدام کی مخالفت کی۔

دوسری جانب ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام سے منسلک زیرِ زمین مقام ’پک ایکس ماؤنٹین‘ پر ممکنہ امریکی حملے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے امریکا کو اس مقام کو نشانہ بنانا پڑ سکتا ہے۔ تاہم ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال نہیں کیے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US