ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بھی اس عمل میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ مکہ دفاعی معاہدہ ایک مثبت پیش رفت ہے اور یہ اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد و تعاون کو مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ثابت ہوسکتا ہے۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ انہیں فی الحال مکہ معاہدے کے تحت کیے گئے فیصلوں کی تفصیلات معلوم نہیں، تاہم اس پیش رفت سے مسلم ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پیدا ہوسکتے ہیں۔
ایرانی صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ دفاعی تعاون کا یہ عمل اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا، جبکہ ایران نے بھی اس میں شرکت کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔