سعودی عرب: نجران میں اے ایچ 6 آئی ہیلی کاپٹر تباہ، عملے کے دو ارکان ہلاک

image

سعودی عرب کے علاقے نجران میں اے ایچ 6 آئی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان جان کی بازی ہار گئے۔

سعودی فوجی اتحاد نے ہیلی کاپٹر حادثے میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔

حکام کے مطابق واقعہ سعودی عرب کے علاقے نجران میں پیش آیا، تاہم حادثے کی وجوہات اور دیگر تفصیلات سے متعلق مزید معلومات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US