چین میں 12ویں منزل سے لٹکتی بچی، پڑوسیوں نے کیسے بچائی جان؟

image

چین کے صوبے فوجیان کے شہر زینگ پنگ میں 12ویں منزل کی کھڑکی سے لٹکنے والی بچی کو پڑوسیوں، سیکیورٹی اہلکاروں اور فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت بچا لیا۔

چینی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 17 اکتوبر کو پیش آیا جب بچی کا سر کھڑکی کی سلاخوں کے درمیان پھنس گیا اور اس کا جسم ہوا میں لٹکنے لگا۔ صورتِ حال دیکھ کر پڑوسیوں اور سکیورٹی اہلکاروں نے فوری مدد کی اور اسٹول کے ذریعے بچی کے جسم کو سہارا دیا تاکہ وہ نیچے نہ گر جائے۔

واقعے کے وقت بچی کا والد دفتر میں جبکہ والدہ سودا سلف لینے کے لیے گھر سے باہر گئی ہوئی تھیں۔ فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر فلیٹ کا دروازہ کھولا اور بچی کو بحفاظت نکال لیا۔

بعد ازاں بچی کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US