امریکا کی ریاست ٹیکساس میں پرانے گھریلو سامان کی فروخت (یارڈ سیل) کے دوران خریدے گئے ڈبوں سے دوسری جنگِ عظیم کے دور کے فعال دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔
آسٹن پولیس ایسوسی ایشن کے مطابق، ایک شہری نے پرانے سامان کے ڈبے خریدے تھے اور ان کی جانچ کے دوران اسے یہ دستی بم ملے۔
شہری کی اطلاع پر آسٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کا بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچا، جس نے تصدیق کی کہ تقریباً 80 سال پرانے یہ بم اب بھی فعال حالت میں تھے۔
پولیس نے تمام دھماکا خیز مواد کو بحفاظت اپنے قبضے میں لے کر جائے وقوعہ سے ہٹا دیا ہے۔